Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

کورونا وائرس کو تباہ کرنے والا کپڑا تیار

اپ ڈیٹ 07 جون 2020 09:11am
سائنس

ٹوکیو: ہمیں تو کورونا وائرس کی ویکسین کا انتظار تھا لیکن جاپانی سائنس دانوں نے ایک ایسا کپڑا تیار کر لیا ہے جو کورونا وائرس کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 انڈیا ٹائمز کے مطابق اس کپڑے میں یہ صلاحیت ہے کہ حرکت سے اس میں تھوڑی مقدار میں بجلی پیدا ہوتی ہے جو اس پر لگنے والے وائرس اور بیکٹیریا وغیرہ کو ختم کر دیتی ہے۔ یہ حیران کن ایجاد الیکٹرانکس کمپنی موراتا مینوفیکچرنگ اینڈ تیجن فرنٹیئر کے ماہرین نے کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کپڑے سے اتنی کم بجلی پیدا ہوتی ہے کہ جس شخص نے یہ پہن رکھا ہوگا اسے محسوس بھی نہیں ہو گی، مگر بیکٹیریا اور وائرسز کے لیے یہ جان لیوا ثابت ہو گی۔

کمپنی کے ترجمان نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 'ہم نے اس کپڑے کو ٹیسٹ کیا ہے۔ یہ 99.9 فیصد وائرسز اور بیکٹیریا کے خلاف انتہائی مؤثر ثابت ہوا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے کورونا وائرس کے خاتمے میں بڑی مدد ملے گی۔'

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div